Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • کویت میں رہائشی عمارت میں لگی خوفناک آگ 80 سے زائد افراد ہلاک و زخمی

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے منقف علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا یہ حادثہ پیش آيا جس میں چالیس سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، مرنے والوں میں ہندوستانی ملازمین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے ایک سو ساٹھ ملازمین رہائش پذیر تھے، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھے بجے پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے بعد کئی افراد کو بچا لیا گیا ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی فائربریگيڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا لیکن اس سے پہلے عمارت کافی حدتک جھلس چکی تھی ۔

کویتی وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ٹیگس