Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونیوں کے حملے، شہدا کی تعداد میں اضافہ

غزہ کے سرکاری میڈیا سیل نے جنگ کے 252ویں دن فلسطینی بچوں کی شہادتوں کے بارے میں المناک اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں سرکاری اطلاعات کے دفتر نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت میں پندرہ ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہےکہ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں چار مرحلوں میں حملے کئے جس میں ایک سو پانچ فلسطینی شہید اور اکہتر دیگر زخمی ہوگئے-
رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ جارح صیہونی فوج کے حملوں میں مزید ایک سو پانچ فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ، شہداء کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار دوسو چھیاسٹھ ہوگئي ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہت سے شہداء کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہيں جبکہ متعدد لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہيں اور ان لاشوں کو جارح صیہونی فوج کے مسلسل حملے جاری رہنے کے سبب امدادی ٹیمیں منتقل نہيں کر پا رہی ہیں۔

ٹیگس