صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ کے حملے
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی کالونیوں پر حزب اللہ کے وسیع میزائل و راکٹ حملوں میں کئی صیہونی زخمی ہوئے ہیں اور بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کی بمباری اور گولہ باری کے جواب میں صیہونیوں کے 8 فوجی ٹھکانوں اور ان کی فوجی بستیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے درجنوں راکٹ فائر کر کے کریات شمونہ اور پورے الجلیل علیا کو نشانہ بنایا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد کفر سولد اور الجلیل علیا میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
ادھر صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سابق کمانڈر جنرل یفتاح رون طال نے کہا ہے کہ ہم الجلیل کو گنوا رہے ہيں اور کریات شمونہ میں حالات ناقابل تحمل ہیں اور یہ پورا علاقہ خالی اور جنگ زدہ ہے۔