Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • نسل کش صیہونی فوجی بے لگام

غاصب صیہونی حکومت کے نسل کش فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہيں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر قلقیلیہ ، الخلیل ، نابلس ، شمالی مقبوضہ بیت المقدس اور اریحا کے عین السلطان کیمپ سمیت مختلف فلسطینی شہروں اور دیہاتوں پر حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار کر لیا۔

جنوبی غرب اردن کے صوبہ بیت لحم کی تقوع کالونی پر غاصب صیہونی فوجیوں کی یلغار کے نتیجے میں فلسطینیوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپيں ہوئیں۔

الجزیرہ ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے طولکرم کے شمال میں دیوار حائل کے قریب ایک فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

درایں اثنا مقامی پلیٹ فارم سے منظرعام پر آنے والی ویڈیو رپورٹوں کے مطابق اتوار کی صبح متعدد انتہاپسند صیہونیوں نے پولیس کی مدد سے مسجد الاقصی کے صحن پر حملہ کیا۔

ٹیگس