Jun ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • حماس کی قید میں صیہونی قیدی کے والد کا اہم انکشاف

مقبوضہ فلسطین میں تقریبا پچاس مقامات پر صیہونی وزیرا‏عظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک صیہونی قیدی کے والد نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ترجیح ہے کہ حماس کی قید میں موجود تمام اسرائیلی قیدی ہلاک ہوجائيں لیکن وہ خود طویل مدت تک وزیراعظم بنا رہے۔

در ایں اثناء الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صیہونی ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے پچاس مقامات پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کر رہے ہيں اور فلسطینی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

مقبوضہ فلسطین میں تقریبا پچاس مقامات پر صیہونی وزیرا‏عظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے امریکی شہر نیویارک میں بھی ہو رہے ہيں۔

مظاہرین غزہ کے خلاف جنگ بند کرنے اور فلسطینی استقامت کے ساتھ معاہدہ کر کے غزہ سے صیہونی قیدیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کررہے ہيں۔

ٹیگس