تیونس: امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ
Jul ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
تیونس کے عوام نے فلسطین کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اتوار کو امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تیونس کے عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر اس ملک کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک تیونس کے عوام نے فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کی مذمت میں مسلسل مظاہرے کیے ہیں۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کے ساتھ ساتھ تیونس کے مظاہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر قابض حکومت نے جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو وہ اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر خود کھود لے گی۔۔