Jul ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 130 صیہونی بستیاں تباہ و برباد

صیہونی میڈيا نے لبنانی مزاحمت کےحملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے میزائلی اور ڈرون حملوں میں ایک سو تیس صیہونی بستیاں ویران ہوگئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کےمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار تیئیس رہائشی عمارتیں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گيا کہ جس کے نتیجے میں ان کو خاصا نقصان پنہچا ہے-

المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شمالی مقبوضہ علاقوں میں جاری جنگ، ایک سو تیس سے ​​زائد بستیوں کی تباہی کا سبب بھی بنی ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے چند ہفتے قبل اپنے ایک بیان میں، غزہ  پٹی کے شمال میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور صیہونی بستیوں پر لبنان کے مجاہدین کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی وبربادی کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان حملوں کے آغاز سے اب تک چھیاسی صہیونی بستیوں پر حملے میں، صیہونیوں کے نوسو تیس مکانات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس بیان کے مطابق صہیونی بستی " کیبوتس المنارہ " کے ایک سو پچپن گھروں میں سے ایک سو تیس گھر ، حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے تباہ ہو گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے مزید کہا کہ صیہونی بستی کریات شمونہ پر بھی حزب اللہ لبنان کے حملوں کے آغاز سے اب تک ایک سو چوبیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اٹھائیس مئی کو اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر تین ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔

ٹیگس