Jul ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • یمنی اور عراقی استقامت کی مشترکہ کارروائی، اسرائیل کی حیفا بندرگاہ کو بنایا نشانہ

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی کی حیفا بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے.

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگيڈیر یحیی سریع نے مقبوضہ فلسطین کےعلاقے میں اسرائیل کی اہم بندرگاہ حیفا پر میزائل حملہ کی خبر دی ہے-

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق یہ کارروائی عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دی گئی ہے اور اس کارروائی میں متعدد کروز میزائل کے ذریعے حیفا کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گيا ہے-

یمن کی مسلح افواج نے بیان کے آخر میں یہ بھی کہا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں ، فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی کامیابی کے لئے اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ غزہ اور رفح کے خلاف جاری صیہونی فوج کے جارحانہ حملے اور محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا-

اسی طرح پیر کی شام کو یمن کی فوج نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف چار فوجی کارروائیوں کی خبر دی تھی۔

یمن کی مسلح افواج کے بیان کے مطابق بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز "ایم ایس سی یونیفک" اور امریکی تیل بردار جہاز "ڈیلونکس" ، اسی طرح بحر ہند میں برطانوی جہاز "اینول پوائنٹ" اور بحری جہاز " لکی سیلر" کو بحیرہ روم میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ٹیگس