Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کا اسرائیلی وزيروں اور ممبران پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے

صیہونی انتہاپسندوں نے اتوار کو اٹھارہ اسرائیلی وزيروں اور ممبران پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کے سامنے سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی مظاہرین ، نیتن یاہو حکومت کے خاتمے ان کی کابینہ کی تحلیل اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لئے فلسطینی استقامت کے ساتھ جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

مظاہرین نے ہائی وے نمبر چھے کو جو شمالی مقبوضہ فلسطین کو جنوب سے ملاتی ہے ، بند کردیا ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والی ایک سو پچاس نہایت ترقی یافتہ صیہونی کمپنیوں نے بھی اپنے کارکنوں کو نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لئے استقامت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی معزولی ، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جلد سے جلد سمجھوتے پر دستخط کا مطالبہ کیا ۔

ٹیگس