Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی بڑی کارروائی، صیہونی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش علاقے میں خوف و ہراس

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں حزب اللہ لبنان نے صیہونی علاقوں اور صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل داغے اور خاصطور سے المطلہ علاقے کو نشانہ بنایا جس سے اس پورے علاقے پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا ایک میزائل روش ہنکرا پر لگا اور خطرے کا سائرن بھی نہیں بجا ۔ صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں کے نتیجے میں پورے خطے میں خاموشی چھا گئی۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ المطلہ پر دو میزائل فائر ہوئے فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر تین ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں اور حزب اللہ لبنان کی جانب سے مسلسل صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ان جوابی حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کو اب تک بھاری جانی و مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور بڑی تعداد میں جارح صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور اس کا وسیع پیمانے پر فوجی ساز و سامان تباہ ہو چکا ہے۔

ٹیگس