Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن کے خلاف امریکی و برطانوی جارحیت

جارح امریکی و برطانوی اتحاد کے جنگي طیاروں نے آج صبح مغربی یمن کے الحدیدہ انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تین بار حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی کوئي خبر نہيں ملی ہےاتوار کی صبح بھی امریکی و برطانوی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی تھی۔
امریکہ اور برطانیہ نے دس جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے بعد سے تحریک انصار اللہ کے اڈوں پر حملے شروع کردیئے ہيں۔
واضح رہے کہ جارح امریکی و برطانوی اتحاد کے یہ حملے اس وقت سے شروع ہوئے ہيں جب سے انصاراللہ نے ملت فلسطین کی حمایت اور غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مخالفت میں بحیرہ احمر اور باب المندب میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

ٹیگس