Jul ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدوں نے دہشتگرد اسرائیل کو دن میں تارے دکھا دیئے!

غزہ پٹی میں عام شہریوں پر صیہونی فوج کے مسلسل مجرمانہ حملوں کے باوجود، مجاہدین غاصبوں پر کاری ضربیں لگا رہے ہيں اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک جہاد اسلامی کے القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید عمر القاسم کے ساتھ مل کر "نتزاریم" محور پر صیہونی فوجیوں کے مرکز اور سپلائی راستوں پر مارٹر حملے کئے۔

تحریک فتح کے فوجی بازو شہدائے الاقصی بریگيڈ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس کے مجاہدین ، نتزاریم محور پر دشمن کے فوجی مرکز پر بمباری کر رہے ہيں۔

عمر القسام بریگيڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر رفح کے تل السلطان محلے پر بھاری مارٹر حملے کئے ہيں۔

حماس کے شہید عزالدین القسام بریگيڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے الیاسین ایک سو پانچ راکٹوں سے صیہونی فوج کا ایک ڈی نائن ٹینک ، شہر خان یونس کی مسجد الظلال کے قریب تباہ کردیا۔

 

ٹیگس