Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  •  امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فلسطینی اتھارٹی، حماس اور جہاد اسلامی کا بیان

فلسطینی اتھارٹی، حماس اور جہاد اسلامی نے امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے جمعرات کے دن امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے مزید کہا کہ عالمی عدالتوں میں مقدمات کے بعد نیتن یاہو کی تنہائی میں شدت آ رہی ہے۔
اس سے قبل حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے بھی اس سلسلے میں کہا تھا کہ نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں قیدیوں کی آزادی سے متعلق بہت جھوٹ بولے ہیں اور اس نے صیہونی حکومت کو معمول کی ایک حکومت قرار دینے کی کوشش کی جو کہ ایک جھوٹ ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین نے بھی جمعرات کے دن ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بنیامین نیتن یاہو کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی اور اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ وہ جنگ غزہ کو ختم کرنا نہیں چاہتا ہے۔

ٹیگس