Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں جاری مزید 132 فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں تین نئی مجرمانہ کارروائیاں انجام دے کر انتالیس فلسطینیوں کو شہید اور ترانوے کو زخمی کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی حکومت نے تین نئے جرائم کا ارتکاب کیا اور انتالیس فلسطینیوں کو شہید و ترانوے کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کو تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک انتالیس ہزار تین سو ترسٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے باعث ابھی فلسطینی شہداء کی ایک بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور امدادی ادارے انھیں باہر نکالنے پر قادر نہیں ہیں۔

ٹیگس