نیتن یاہو مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہيں: حماس کا بیان
تحریک حماس نے جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے تعلق سے مذاکرات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی نئی شرائط اور مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتنیاہو مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہيں-
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ چینل کے مطابق، تحریک حماس نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں روم میں، جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے حالیہ مذاکرات میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر نئی شرطیں اور مطالبات کے ذریعے کسی معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں روڑے اٹکائے ہيں۔
اس بیان میں مزید کہا گيا ہے نیتن یاہو حالیہ معاہدے کی بعض شقوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، جو کہ ثالثوں کے مطابق ایک اسرائیلی منصوبہ اور بائیڈن کا اعلان کردہ اور سلامتی کونسل سے منظور شدہ منصوبے کا ایک حصہ تھا۔