Jul ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دے دیا

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں آٹھ صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں ان صیہونی فوجی ٹھکانوں پر دسیوں راکٹ اور میزائل فائر کئے ۔ یہ حملے الجلیل الاعلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں فوجی ٹھکانوں پر کئے گئے جبکہ راہب میں صیہونی حکومت کے مرکاوہ ٹینک کو بھی تباہ کر دیا ۔حزب اللہ لبنان نے العباد، المالکیہ، حدب یارین کرنتینا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

اس سے قبل صیہونی ڈرون طیاروں نے بنت جیل کے قریب کئی علاقوں پر جارحانہ حملے کئے۔ صیہونی جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنانا حزب اللہ لبنان کا شروع سے ہی اعلان رہا ہے اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس نے صیہونی فوجی اہداف اور صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مختلف مراکز اور اسی طرح صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ٹھکانوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر تین ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔ اور حزب اللہ لبنان کی جانب سے مسلسل صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگس