Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • شہید اسماعیل ہنیہ کی آخری وصیت کیا تھی؟

اپنی شہادت سے دو روز قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے دنیا والوں سے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کا مطالبہ کیا تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی شہادت سے دو روز قبل 3 اگست کے دن کو غزہ کے ساتھ یکجہتی کے قومی اور بین الاقوامی دن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شہید اسماعیل ہنیہ نے ایک پریس ریلیز میں صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں اور غزہ کے عوام کے دفاع کے لیے اس قومی اور بین الاقوامی دن میں وسیع اور فعال شرکت پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیل کے خلاف استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور فواد شکر سمیت استقامت کے رہنماؤں کا خائنانہ قتل استقامت کی طاقت کو کمزور نہيں کرے گا۔

تحریک حماس اور جہاد اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصبانہ قبضے کا مقابلہ کرنے کے لئے استقامت ایک جائز حق ہے اور جب تک ہمارے عوام اپنے تمام حقوق حاصل نہيں کر لیں گے اس وقت تک استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس