Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • شیخ حسینہ واجد مستعفی، ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین کا جشن

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ طلباء اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ طلباء اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد بالآخر مستعفی ہوگئیں۔

ملک بھر کے طلبا نے آج ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا اور ہزاروں طلبا حسینہ واجد کے گھر کے باہر پہنچ گئے تھے۔

بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا اور اپنی بہن شیخ ریحانہ کے ہمراہ خصوصی طیارے میں ہندوستان روانہ ہوگئیں۔ انھیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔

ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئیں جہاں سے وہ فن لینڈ جائیں گی۔

بنگلادیش کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد کو مبینہ طور پر فوج کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا ۔

دوسری جانب ملک کے آرمی چیف نے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے تھے اور ہزاروں زخمی ہیں جب کہ متعدد تھانوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس