Aug ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش پہنچ گئے

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے لئے پیرس سے اپنے ملک پہنچ گئے ہيں ۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: بنگلادیشی میڈیا سےموصولہ رپورٹوں کے مطابق ڈااکٹر محمد یونس دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے ہيں اور عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں موجود ہيں۔ ڈاکٹرمحمد یونس بنگلادیش کی نئی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے اور وہ اپنے عہدے کا حلف لینے کے لئے پیرس سے ڈھاکا پہنچے ہيں ۔

بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین نئی عبوری حکومت کو حلف دلا رہے ہيں ۔ بنگلادیش کی نئی عبوری حکومت ابتدائی طور پر پندرہ ارکان پر مشتمل ہوگی تقریب حلف برداری ڈھاکا کے دربار ہال میں ہو رہی ہے جس میں تقریبا چارسو افراد موجود ہیں ۔

بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجويز دی تھی ۔ بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ملک میں ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو مستعفی ہوکے ملک سے نکل گئی تھیں جس کے بعد ملک کا انتظام فوج نے سنبھال لیا تھا اور اس کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی ۔

ٹیگس