Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا بڑا حملہ، اسرائیل کے 3 فوجی اڈے نشانہ بنے

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے باشندوں اور مزاحمتی گروہوں کی مدد و حمایت میں، شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اتوار کے روز اپنے تین بیانات میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں اور ٹھکانوں کو توپخانے سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے-

حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کی شجاعت و دلیری کی حمایت میں، ہمارے مجاہدین نے صیہونی حکومت کے المرج فوجی اڈے کو توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ انہوں نے ایک اور کارروائی میں برکہ ریشا فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا اور الراھب بیس میں دشمن کی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

یہ خبر ایسی حالت میں منظرعام پر آئی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹی وی چودہ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے ڈرون حملے میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا ہے کہ جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے حکم پر، بات کرنا منع ہے۔ ہفتے کی شام کو حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے- بعض ذرائع ابلاغ نے زور دے کر کہا کہ الجلیل سمیت بعض علاقوں میں زور دار دھماکے ہوئے اور مقبوضہ شہر صفد اور کریات شمونہ علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس