Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • حیفا پر عراق کے استقامتی محاذ کا حملہ

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں حیفا بندرگاہ پر نیا حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور نہتھے فلسطینی شہریوں منجملہ عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور سن رسیدہ نیز ضعیف العمر اور بیمار فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جاری وحشیانہ جارحیت کے جواب میں عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے آج مقبوضہ فلسطین میں حیفا بندرگاہ کے اہم ترین ہدف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے تاکید کی ہے کہ صیہونی دشمن کے اہداف کو اس طرح کے حملوں کا مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین کے تابڑتوڑ جوابی حملوں سے تحریک استقامت کے اس وعدے کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ غزہ کو غاصب و جابر جارحین کے قبرستان میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ٹیگس