Sep ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کا حملہ، شہدا کی تعداد 40800 سے تجاوز کرگئی

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر چالیس ہزار نوسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں قتل عام مزید دو جرائم کا ارتکاب کیا جن میں کم از کم سترہ فلسطینی شہید اور چھپن زخمی ہو گئے جس کے نتیجے میں سات اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد چالیس ہزار آتھ سو اٹھہتر اور زخمیوں کی تعداد چورانوے ہزار چار سو چون ہوگئی۔
یاد رہے کہ غزہ میں گیارہ ماہ کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنے کے مقصد کے تحت ہر طرح کے جنگی اور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا، فلسطینی عوام کی وحشیانہ انداز میں نسل کشی کی، غزہ کے سبھی بنیادی شہری تنصیبات تباہ کردیں اور ڈیڑھ لاکھ بے گناہ فلسطینی عوام کو شہید و زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زائد عورتیں بچے اور سن رسیدہ افراد ہیں۔ یہاں تک کہ عالمی اداروں کے دفاتر اور دہشتگردی کے ستائے اہل غزہ کے پناہ گزیں کیمپ بھی ان کی دہشتگری سے محفوظ نہ رہے اور نتیجے میں معصوم بچوں، صحافیوں، عالمی اداروں کے نمائندوں اور حتیٰ طبی اور امدادی عملے کے افراد کو اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ مگر ان تمام ہولناک جرائم کے ارتکاب کے باوجود صیہونی دشمن اپنے بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں مکمل طور سے ناکام رہا ہے۔

ٹیگس