صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر حملے
Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے بدھ کو صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سائٹوں ، بنیادی تنصیبات ، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر حملے ہوئے ہيں ۔
المیادین ٹی وی کے مطابق یہ سائبر اٹیک عراق سے انجام پایا ہے۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچوں پر متعدد حملے کئے جا چکے ہیں ، ہیکروں کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد ملت فلسطین اور اس کی استقامت کی حمایت و مدد کرنا ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے صیہونی حکومت کی تنصیبات اور حساس مراکز پر استقامتی گروہوں کے سائبر حملوں میں شدت آگئی ہے۔