حماس کی جانب سے سیدحسن نصراللہ کے خطاب کی تعریف
Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
حماس نے حزب اللہ کے سربراہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا موقف قابل تعریف ہے اور انہوں نے جمعرات کی تقریر کے ذریعے نیتن یاہو کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے خطاب اور غزہ کی حمایت جاری رکھنے کے قابل فخر موقف کے اعادہ پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ حماس نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ حزب اللہ کا موقف "بنیامین نیتن یاہو" اور اس کی فاشسٹ کابینہ کےلیے ایک زور دار طمانچہ ہے اور انہوں نے اپنے موقف کے ذریعے فلسطینی قوم اور ان کی تحریک مزاحمت کے حمایت کرنے والے محاذ کو نشانہ بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانا دیا ہے۔
حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں حزب اللہ کے جوانوں کی مشارکت، جد و جہد اور قربانیوں کی بھی قدردانی کی ہے۔