فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری، عورتوں اور بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید
Sep ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے غزہ کے خلاف جاری وحشیانہ حملوں میں مزید اٹھائیس فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح پر حملہ کیا جس میں کئی عورتوں اور بچوں سمیت تیرہ بے گناہ فلسطینی عام شہری شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چار عورتوں اور دو بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں بارہویں مہینے میں جاری ہے کہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی اور امریکہ کی شمولیت سے سمجھوتے کے حصول کے لئے بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم تل ابیب کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔