Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ کے 2 اسکولوں میں فلسطینی پناہ گزيںوں کا قتل عام

غزہ جنگ کے تین سو چوّنویں دن بھی غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اس محصور علاقے میں مزید فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہيں ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے آج دو اسکولوں میں قتل عام کی دو کارروائیاں انجام دیں جن میں ہزاروں پناہ گزيں پناہ لئے ہوئے تھے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جنگی بوٹوں نے جنوب مغربی شہر غزہ پر گولہ باری کی ہے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے خان یونس کے قیزان النجار علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی ہے جس سے پانچ شہیدوں کے جنازے اور دس سے زيادہ زخمیوں کو باہر نکالا ہے۔

جنوبی خان یونس کے قیزان رشوان میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہيں جبکہ شہر خان یونس میں ایک مکان پر بمباری میں چار افراد شہید ہوئے ہیں. صیہونی حکومت کی توپوں نے بھی شمال مغربی شہر رفح کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے، اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی فوج نے مرکزی غزہ میں الزہرا و المغراقہ علاقوں کے کچھ گھروں کو ڈھا دیا ہے۔

مشرقی دیرالبلح میں ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے ہيں . صیہونی حکومت کی توپوں نے شہر غزہ کے الصبرہ محلے پر بھی گولہ باری کی ہے۔

ٹیگس