لبنان کے خلاف اسرائیل کا ایک اور وحشیانہ جرم، شام کے 23 مزدور شہید
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے خلاف ایک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے یونین کے علاقے پر شدید بمباری کی جس میں شام کے تئیس مزدور شہید ہو گئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمالی بقاع میں واقع یونین پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں تئیس مزدور شہید ہوئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
المیادین نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران لبنان میں البقاع کے مختلف علاقوں پر ساٹھ بار بمباری کی۔ المنار ٹی وی نے بھی بعلبک، النبی، شیت علی، النہری، اور جلالہ پر صیہونی فصائی حملوں کی خبر دی ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے اسی طرح جبشیت، حاروف، زفتا، البازوریہ، کفرتبنیت، دیر انطار، برج شمالی، زبقین، العباسیہ، المجادل اور طیر دبا نیز شہر الخیام کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں آج بھی درجنوں افراد کے شہید ہونے کی خبر دی تھی ۔