Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم کو خفت کا سامنا، نیتن یاہوکے اسٹیج پر آتے ہی ایران، پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک کے وفود کا اجلاس سے واک آؤٹ

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرشروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور وفود نے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر ایران، پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک کے وفود نے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرشروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے سفارتکاروں  نے بھی واک آؤٹ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کےاسٹیج پر آتے ہی درجنوں سفارتکار جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے اسٹیج پر آتے ہی اسمبلی میں شور شرابہ شروع ہوگیا، اسمبلی میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مخالف نعرے بلند ہوئے۔ اور وہاں موجود مہمانوں نے واک آوٹ کرنے والوں کیلئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

ٹیگس