Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • عراق سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے 4 اہم اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے چار اہم اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے چار اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد و حمایت کے مقصد سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں، بشمول بچوں اورعورتوں کی نسل کشی کے جواب میں عراق کے اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے آج صبح مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چار اہم اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے جانبازوں نے الارقب میزائلوں اور دو ڈرون حملوں کے ذریعے حیفا اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے-

گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران بھی عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس