Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے بعد حزب اللہ کا بھی صیہونی اہداف پر درجنوں میزائلوں سے حملہ 20 صیہونی کمانڈوز زخمی

ایران کے بعد حزب اللہ نے صیہونی اہداف پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شومیرا فوجی چھاؤنی میں صیہونی فوجیوں کے اڈے اور مسکفعام و شتولا صیہونی کالونیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے کریات شمونہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ اور ان کے فوجی ساز و سامان پر میزائلی حملے کی خبر دی تھی ۔ یہ میزائلی حملہ ، لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح تک لبنان سے پچاس میزائل، مقبوضہ فلسطین پر فائر کئے جا چکے ہيں ۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے فائر ہونے والے میزائل المطلہ کی صیہونی کالونی کی دس عمارتوں پرلگے ہيں ۔ اسی طرح صیہونی میڈيا ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے گھات لگا کر کئے جانے والے حملوں میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے بیس کمانڈوز زخمی ہوئے ہيں ۔ یہ فوجی العدیسہ علاقے میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔

ٹیگس