Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطین میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری، غرب اردن میں 18 افراد شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کے جاری حملوں میں اٹھارہ افراد شہید ہوئےہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد غرب اردن کےعلاقے طولکرم کیمپ پر جارح صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے ہيں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں صیہونی جارحیت میں تقریبا سو فلسطینی شہید اور ایک سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ تقریبا ایک سال کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں اکتالیس ہزار سات سو کے قریب فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے خلاف سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے تباہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس عرصے کے دوران غزہ کی پٹی کے ستر فیصد مکانات اور بنیادی ڈھانچے اس جنگ میں بری طرح تباہ ہوچکے ہیں، اور بدترین محاصرے اور شدید انسانی بحران کے ساتھ ساتھ غیر معمولی قحط اور بھوک مری نے اس علاقے کے مکینوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
ان تمام جرائم کے باوجود صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ تقریباً بارہ ماہ کی جنگ کے بعد بھی وہ ابھی تک اس جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے جس کا مقصد تحریک حماس کو تباہ کرنا اور غزہ کی پٹی سے صیہونی قیدیوں کی واپسی ہے۔

ٹیگس