حزب اللہ کی بڑی کارروائی، نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو بنایا نشانہ، نیتن یاہو پناہ گاہ کی طرف بھاگ گئے
Oct ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
حزب اللہ کی کارروائی میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ نشانہ بنا جس کے بعد نیتن یاہو پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گيا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عبرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ پر لبنان کی حزب اللہ کے نئے حملے کے بعد انتہا پسند صیہونی وزیراعظم پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
صہیونی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے نئے راکٹ حملے کے دوران نیتن یاہو مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ میں اپنے گھر پر موجود تھے اور وہ پناہ گاہ میں بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
طوفان الاقصیٰ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ میں خطرے کا سائرن بجا ہے۔
آج لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ اور حیفا پر وسیع میزائل حملے کئے ہیں۔