Oct ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی ایک سال مکمل: اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اہم اعتراف

صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے سات سو اٹھائیس فوجی مارے گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ جنگ کے ایک سال بعد صہیونی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک سات سو اٹھائیس اسرائیلی فوجی ہلاک اور ساڑھے چار ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے سات سو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے اندر گذشتہ برس سات اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں ساڑھے تین سو فوجی مارے گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی کے دوران صہیونیوں نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار چھپانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

اسرائیل کے اسپتال کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے جانی نقصانات کی جو خبریں دے رہی ہے وہ اسپتال میں لائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کی تعداد سے بہت کم ہے۔ اسرائیل کے اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس