Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran

لبنان کی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران 3 ہزار 200 بار صیہونیوں پر بھاری وار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے وار میڈیا سینٹر نے ایک انفوگرافک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں 8 اکتوبر سن 2023 سے لیکر 8 اکتوبر 2024 ہونے والے اس استقامتی تنظیم کے صیہونیوں پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی مراکز، ٹھکانوں اور کالونیوں پر ہونے والے حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں کیے گئے ہیں۔
اس معلوماتی ویڈیو میں آیا ہے کہ حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زیادہ صیہونی آبادکار 100 کالونیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ ان شجاعانہ کارروائیوں کے دوران لبنان کی سرحد سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر مقبوضہ سرزمینوں میں واقع اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور مجاہدوں کے حملوں کے خوف سے سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے تک واقع تمام صیہونی کالونیوں کو مکمل طور پر خالی کردیا گیا۔

ٹیگس