Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل غزہ میں غذائی امداد سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، حماس

حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایک بیان میں حماس رہنما نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی مظالم بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، یہ سلسلہ 15 روز سے جاری ہے۔
سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کےلیے مواصلات کا نظام معطل کیا ہے، غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 15 روز سے شمالی غزہ میں کسی امداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، شمالی غزہ سے انخلا کرنے والے شہریوں کو اسرائیلی فوج حراست میں لے رہی ہے۔
حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ اسرائیل مسلسل اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے، انسانی حقوق کے ادارے، فلسطین میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔

ٹیگس