Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ اور مسجد الاقصی پر حملے کی مذمت، سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا بیان

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شمالی غزہ اور مسجدالاقصی پر جارح صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، ان غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اس وزارت نے ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کہ جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اسی طرح عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں خطرناک حد تک شدت پیدا ہونے کے تعلق سے اپنی ذمہ داری قبول کریں۔ اس بیان میں فلسطینی شہریوں کی حمایت اور اسلامی مقدس مقامات کی حفاظت اور فلسطینی قوم کے جائز حقوق کی بحالی کے لیے، کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس