لبنان: صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین صحافی شہید
Oct ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے تین صحافی کو شہید کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں صہیونی فضائیہ نے اس ہوٹل پر حملہ کیا جہاں صحافی مقیم تھے جس کے نتیجے میں کئی صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع نے اب تک تین صحافیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں رپورٹرز، کیمرہ مین اور ان کے معاونین شامل ہیں۔