عراقی استقامت کا غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم ٹھکانے پر ڈرون حملہ
Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جولان میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور اہم ٹھکانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج بھی اس نے مقبوضہ جولان میں اہم صیہونی ٹھکانے پر حملہ کیا۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس ڈرون حملے میں صیہونی ٹھکانہ تباہ ہو گيا۔
عراق کی تحریک استقامت نے گذشتہ چند ماہ کے دورہ مقبوضہ جولان میں اہم ترین صیہونی ٹھکانوں پر بارہا حملے کئے ہیں ان حملوں میں ایلات بندرگاہ، جولان اور درہ اردن شامل رہا ہے۔ عراق کی تحریک استقامت نے اس سے قبل تل ابیب کو بارہا خبردار کیا کہ غزہ و لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں صیہونی ٹھکانوں پر نہ صرف حملے جاری رہیں گے بلکہ حملوں کا سلسلہ تیز بھی کر دیا جائے گا۔