شمالی مقبوضہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش + ویڈیو
Oct ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حیفا اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 5 میزائل داغے گئے ہیں۔ عبرانی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ کا ایک میزائل نہاریا اور دوسرا کریات موتسکین میں گرا ہے۔ حزب اللہ کے حملوں کے بعد حیفا، عکا، کریوت، عرب العرامشہ، المطلہ، شتولا، شومیرا، ایون مناحم اور نطوعہ میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ المیادین نے جنوبی لبنان میں اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سرحدی علاقے عدیسہ اور کفرکلا میں حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔