Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • ایمسٹرڈیم کا واقعہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف فطری ردعمل

حماس نے ایمسٹرڈیم میں پیش آنے والے واقعات کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک فطری ردعمل قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی شہاب نیوز کے مطابق تحریک حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں فلسطینی کاز کے حامیوں اور صیہونی فٹبال شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ہولوکاسٹ اور انکی نسل کشی کا تسلسل عوام کی جانب سے اس قسم کے فطری اور غیر ارادی ردعمل کو جنم دے گا۔

حماس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایمسٹرڈیم کے واقعات نے ان توقعات سے پردہ اٹھایا ہے جو فلسطینیوں کے ہولوکاسٹ یا نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر پائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم میں مقامی ٹیم سے سنگین شکست کھانے کے بعد صیہونی ٹیم کے حامیوں نے نسل پرستانہ نعرے لگا کر فلسطین کے پرچم کی توہین کر دی تھی جس کے بعد وہاں موجود فلسطینی کاز کے حامی ان پر برس پڑے۔ اس ٹکراؤ کے دوران دسیوں صیہونیوں کے زخمی جبکہ بعض کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔

ٹیگس