عظیم مجاہد محمد عفیف کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائیگا: حزب اللہ
حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے میڈیا سیل کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔
حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم مجاہد محمد عفیف کی شہادت پر مقاومت کو تبریک پیش کی جاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حاج محمد عفیف النابلسی نے پوری عمر عوام اور مقاومت کی خدمت کی اور شہادت کو گلے لگایا۔
حزب اللہ نے تاکید کی ہے کہ شہید محمد عفیف کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا اور صہیونی حکومت کو اس بزدلانہ حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کل بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔