Nov ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی فضا میں حزب اللہ کے ڈرون، ہر طرف سراسیمگی خطرے کے سائرن بجنے لگے

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں حزب اللہ لبنان کے متعدد ڈرونز کی پروازوں کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون جلیل غربی کی فضا میں داخل ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔

خبری ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد ڈرون مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد نہاریا، عکا اور حیفا میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اسرائيلی فوج نے بھی کہا ہے کہ ایک مشکوک شے لبنان کی سرزمین سے پھینکی گئی ہے۔ جس کےباعث خطرے کا سائرن بجایا گيا اور صیہونی فوج اس شے کا تعاقب کر رہی ہے۔

یدیعوت آحارنوت نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنان سے ایک ڈرون مقبوضہ سرزمین کی جانب مسلسل پرواز کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے چينل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کا خیال ہےکہ لبنان کی سرزمین سےمتعدد ڈرون مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی فضاؤں میں داخل ہوئےہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل چودہ نے کہا ہے کہ لبنان کی سرزمین سے دو ڈرون جلیل غربی کے علاقے میں واقع ایک عمارت پر گرے ہیں ۔ اس حملےمیں اس عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس