Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کے شمال میں 60 ہزار فلسطینیوں کی  موت کا خطرہ

غزہ پٹی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی علاقوں میں رہنے والے 60 ہزار فلسطینیوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ پٹی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے ترجمان محمود بصل نے مزید کہا: شمالی غزہ پٹی کے باشندوں کو 60 دنوں سے اچھی خوراک اور پینے کا صاف پانی میسر نہيں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید  بتایا : بیت لاہیا اور دیگر شمالی علاقوں میں صورتحال تباہ کن ہے اور ہم ان علاقوں کے باشندوں کو صحی، طبی اور ہنگامی  خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

بصل نے کہا: "غاصب صیہونی حکومت غزہ پٹی کے شمالی حصے  میں نسل کشی کر رہی ہے اور اس علاقے میں مکانات ناقابل رہائش ہیں۔"

 

ٹیگس