Dec ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری، شہداء کی تعداد 44700 سے تجاوز کرگئی

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 44,758 افراد کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: صیہونی فوج نے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں 50 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں  کو ملا کر  7 اکتوبر 2023 سے  غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی  جارجیت کے آغاز سے اب تک 44,758 فلسطینی شہید اور 106,134 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں غزہ میں صیہونی جرائم ایسے عالم میں جاری ہیں کہ جب عالمی عدالت انصاف نے صیہونی وزير اعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے لئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

ٹیگس