Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت مزاحمت کو شکست دینے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئی: شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دشمن ہر اس مزاحمت کو ختم کرنا چاہتا ہے جو پورے خطے میں اس کے توسیع پسندانہ منصوبے کی راہ میں حائل ہو۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے تحریک مزاحمت کے خلاف دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا اور صیہونی آبادکاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے سامنے ہرگز جھکنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ہتھیار ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مزاحمت کو شکست دینے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی درجنوں بار خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدے پر عملدرآمد کی خاطر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزیوں پر صبر کیا ہے اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے شام کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شام  میں نئی حکومت کے قیام میں تمام فریقوں کو شامل کیا جائے گا۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمیں یقین ہے کہ شام کے واقعات کا لبنان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شامی عوام کی مرضی کے مطابق اس ملک میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔

ٹیگس