اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے پیر کی رات ایک تقریر کے دوران پہلی بار کھل کر اس بات کا اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت نے حماس کےسابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا۔ کچھ عرصہ قبل صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی پہلی بار اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی ذمےداری قبول کی تھی۔ بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم نے حسن نصراللہ ، محمد ضیف اور اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی استقامتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران آئے ہوئے تھے۔