بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440183-بن_گورین_ائیرپورٹ_کی_سرگرمیاں_معطل
امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور غاصب صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملوں کے بعد بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور غاصب صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  یمنی ذرائع کے مطابق یمن پر امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے صہیونی شہروں اور قصبوں پر جوابی میزائل حملہ کیا ہے۔ میزائل حملے کے بعد صہیونی بین الاقوامی ائیرپورٹ بن گورین کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور ہوائی اڈے پر موجود صہیونی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی میزائل صہیونی دفاعی سسٹم کو عبور کرتے ہوئے آسانی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی رہنماوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے تک تل ابیب اور دیگر شہروں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔