Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • کیا آپ جانتے ہیں غزہ میں اب تک کتنے معصوم بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں؟ آنروا نے کیا شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد کا اعلان

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں غزہ پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد کا اعلان کیا ہےآنروا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں گذشتہ پندرہ مہینوں میں چودہ ہزار پانچ سو بچے شہید ہوئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: آنروا کے بیان کے مطابق غزہ میں سترہ ہزار سے زیادہ بچے یتیم ہوئے ہيں جبکہ اٹھاسی فیصد اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہےآنروا نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے باعث کم سے کم انیس لاکھ لوگ بےگھر ہوئے اور پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی نے مزید کہا کہ غزہ میں بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر نو ، زندگی معمول پر آنے اور نفسیاتی علاج معالجے میں برسوں کا وقت لگے گا۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین بیان میں غزہ جنگ کے شہداء کی تعداد سینتالیس ہزار دو سو تراسی اعلان کی ہے۔

 

ٹیگس