Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر ایتمار بین گویر کی شدید تنقید

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وزیر ایتمار بین گویر نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حماس سے وابستہ مسلح مزاحمت کاروں کے سینکڑوں افراد کو رہا کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:   بین گویر نے طنزیہ انداز میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرو، نیٹزاریم اور شمالی غزہ پٹی سے انخلاء کرو اور حماس کو بلڈوزر دے دو۔ اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں، بین گویرنے اس گروپ پر بھی  تنقید کی جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ غزہ پٹی کی انتظامیہ کو فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جانا چاہیے اور دعویٰ کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کے کارناموں پر آنکھیں بند رکھو جو قاتلوں کو انعام دیتی ہے۔

 

ٹیگس