عراق میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن
Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
داعش کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی ذرائع نے داعش کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں سات دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عراقی فضائیہ کے بیان مطابق صوبہ صلاح الدین اور کرکوک میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کی شناخت کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔